23 جون 2013 - 19:30
سیاحوں پر حملہ پاکستانی خارجہ پالیسی کے خلاف سازش

سانحہ گلگت پر دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دیامر میں سیاحوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: سانحہ گلگت پر دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دیامر میں سیاحوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد چین سمیت دوسرے ممالک کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بھی اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے،،، جبکہ واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دیا ہے،،،تاکہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ اموراورسیکریٹری خارجہ نے چین اوریوکرائن کے سفیروں سے ملاقات میں دونوں ممالک سے آئے سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲